امریکا میں 3 نومبرکے صدارتی انتخاب کے لیے ‘ارلی ووٹنگ’ کا آغاز ہوگیا ہے۔
3 نومبرکے صدارتی انتخاب کے لیے امریکا کی چار ریاستوں ورجینیا، منی سوٹا،ساؤتھ ڈیکوٹا اور وائیومنگ میں’ارلی ووٹنگ’ کا عمل شروع کیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
چاروں ریاستوں میں لوگوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم اس موقع پر سماجی فاصلے کے ساتھ ماسک کی پابندی کا خیال بھی رکھا جارہا ہے۔
ری پبلکن پارٹی کی جانب سے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار ہیں جب کہ ان کے حریف امیدوار جوبائیڈن ہیں جنہیں ڈیموکریٹس نے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔