لاہور (قومی مقاصد نیوز) پنجاب پولیس کی جانب سے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کے مختلف خاکے تیار کیے گئے ہیں۔
پنجاب پولیس کی جانب سے ملزم عابد علی کے 6 سے 7 مختلف خاکے تیار کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کوئی بھی روپ اختیار کیا ہوگا۔
پولیس کی جانب سے تیار کیے گئے خاکوں میں ملزم کے روپ بدلنے کا ہر ممکنہ پہلو دکھایا گیا ہے۔ کسی خاکے میں سر سے گنجا دکھایا گیا ہے تو کسی خاکے میں ملزم کلین شیو ہے، ایک خاکے میں فرنچ کٹ ہے ۔