کراچی (قومی مقاصد نیوز) سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرزسے بلدیاتی اداروں کی ذمہ داریاں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈسڑکٹ کونسلز، میونسپل کارپوریشنزمیں نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تقرری پرغور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرزسے بلدیاتی اداروں کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی جائیں گی۔ تمام بلدیاتی کونسلز میں افسران کا بطور ایڈمنسٹریٹر تقرر کیاجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز سے ذمہ داریاں واپس لینے کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔