تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

وقار ذکاء نے مروہ کی فیملی سے متعلق ندا یاسر کا جھوٹ بے نقاب کردیا

کراچی: وقار ذکاء نے مروہ کی فیملی سے متعلق نجی چینل کی مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔

ندا یاسر نے اپنے ویڈیو پیغام میں معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے مروہ کے والدین کو بلا کر ان سے کچھ ایسے سوال کیے جو مجھے نہیں کرنے چاہیئے تھے اس لئے میں آپ لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ ہم نے مروہ کی فیملی کو نہیں بلایا تھا بلکہ وہ خود آنا چاہتے تھے کیونکہ انہیں میڈیا سپورٹ کی ضرورت تھی۔

https://www.facebook.com/watch/?v=2710388252546911&extid=umeDgrl4Y18zTaOT

ندا یاسر کی معافی پر وقار ذکاء خاموش نہ رہے، انہوں نے یوٹیوب پر ایک تفصیلی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ندا یاسر کی مروہ کی فیملی سے متعلق معافی پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں جھوٹ بولا ہے۔ وقار ذکاء نے مروہ کے والد کا بیان دکھایا جس میں انہوں نے ندا یاسر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ تو شو کی میزبان اور نہ ہی شو کی انتظامیہ سے رابطہ کیا بلکہ انہوں نے خود ہمیں کال کرکے اپنے شو میں مدعو کیا تھا۔

ویڈیو میں مروہ کے تایا نے بھی ندا یاسر کے جھوٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مروہ کے حادثے سے قبل میں کسی میڈیا کے نمائندے کو بھی نہیں جانتا تھا لیکن جس دن بچی مروہ کی لاش ملی تب سے میڈیا والے ہمارے پاس آنا شروع ہوئے اور اس دوران تمام رابطہ صرف میڈیا کی جانب سے ہی کیا گیا ہم نے کسی کو بھی نہیں کہا۔

مروہ کے تایا نے یہ بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ندا یاسر کا یہ کہنا غلط ہے کہ شو کے بعد پولیس کی جانب سے ایف آئی ار درج کی گئی بلکہ ایف آئی آر تو 4 ستمبر کو ہی گمشدگی کی کٹوا دی گئی تھی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »