وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ اسکولوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
اپنی ٹوئٹ میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا شیڈول سب کی مرضی سے بنا، 22 ستمبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق جائزہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعید غنی پہلے مشورہ کرلیتے تو اچھاہوتا، طے ہوا تھا کہ 22ستمبر کو جائزہ لے کر پھر فیصلہ کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ 23 تاریخ کو چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کی کلاسز شروع کردیں گے، ایک ہفتے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے۔