وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ اور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق ہوگیا۔
اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران کی فیس بک انتظامیہ سے ویبنار میٹنگ ہوئی جس میں سوشل میڈیا صارفین کی سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ اور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق کیا گیا۔
سائبر کرائم ونگ کے افسران کی فیس بک انتظامیہ سے ویبنار میٹنگ
سوشل میڈیا صارفین کی سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ عامر فاروقی نے سائبر کرائم سے نمٹنے میںCCW کے کردار سے آگاہ کیا اور سائبر کرائم ونگ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ pic.twitter.com/gUAQHcdfJ2— Cyber Crime Wing – FIA (@cybercrimefia) September 17, 2020
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کے ڈیٹا شیئرکرنے میں باہمی تعاون اور سائبر کرائم بیداری پر بھی گفتگو کی گئی۔
فیس بک انتظامیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے ہر صوبے میں سائبر کرائم ونگ کے فوکل پرسنز نامزد کرے گی اور فوکل پرسنز سائبر کرائمز کی تحقیقات کیلئے ضروری اعداد وشمار حاصل کرنے کیلئے فیس بک سے رابطہ کریں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوکل پرسنز خاص طور پربچوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے سائبر کرائمز کے اعداد شمار کیلئے رابطہ کریں گے۔