تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

نیب ریفرنس بنانے کا مقصد شاہد خاقان کی زبان بند کرانا ہے: سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) شیخ عمران الحق کی غیر قانونی تعیناتی سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری میں یہ ثابت کرنا ہوتا کہ تفتیش بد نیتی پر مبنی ہے اور عدالت محسوس کرتی ہے کہ شاہد خاقان موجودہ وفاقی حکومت پرکھلم کھلا تنقید کرتے ہیں، ان کے خلاف پہلے بھی اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے، وہ 7ماہ جیل میں رہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے کہا کہ اس بات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ نیب نے سیاسی دباؤ میں لانے کیلئے ریفرنس بنایا، ریفرنس بنانے کا مقصد شاہد خاقان عباسی کی زبان بند کراناہے ، خواجہ برادران کے کیس میں سپریم کورٹ کہہ چکی کہ نیب صرف یک طرفہ کارروائی کررہی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے نیب پراسیکیور اور تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ اکثریتی پارٹی کے خلاف کتنے ریفرنس فائل ہوئے؟ نیب حکام اور پراسیکیوٹر اس سوال کا جواب نہیں دے سکے، نیب نے اس وقت کے وفاقی حکومت کے سربراہ نواز شریف کو شامل تفتیش نہیں کیا اور دلچسپ بات ہے کہ ان الزامات کو ماتحت عدالت میں ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کی ضمانت کی توثیق کرتی ہے اور حکم دیتی ہے کہ تمام ملزمان کے نام فوری ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیے جائیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »