تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

زمین کی گولائی کے برابر پیدل چلنے والا 88 سالہ امریکی

میسا چیوسیٹس: 88 سالہ امریکی نے پیدل چل کر اتنا فاصلہ طے کرلیا جو زمین کے گرد چکر لگانے کے لئے کافی ہے، یعنی وہ 24900 میل کا فاصلہ طےکرچکے ہیں جو زمین کے گھیر کے برابر ہے۔

88 سالہ امریکی نے 42 برس میں قریباً اتنا فاصلہ طے کیا ہے جو زمین کے گھیر کے برابر ہے۔ فوٹو: فوکس نیوز

بریڈ ہیداوے کو یہ مشورہ ان کے ڈاکٹر نے اس وقت دیا تھا جب وہ 50 کے عشرے میں تھے اور کئی بیماریوں کے شکار ہوچکے تھے۔ اس وقت انہیں ذیابیطس، امراضِ قلب اور صحت کے دیگر مسائل لاحق تھے۔ اس موقع پر ان کے ڈاکٹر نے بریڈ کو روزانہ تین میل چلنے کا مشورہ دیا۔

اس نصیحت کا ان پر ایسا اثر ہوا کہ 1988 میں وہ اگلے دن سے ہی پیدل چل پڑے اور چھڑی کی مدد سے چلنے پھرنے لگے۔ رفتہ رفتہ ان کی عادت بنتی گئی اور بہت جلد وہ پورے شہر کو پاؤں تلے گزارچکے تھے۔ اس کے بعد وہ ہر موسم میں پیدل چلے اور بسا اوقات ایک دن میں دس دس میل بھی چلے۔

اپنے سفر میں انہوں نے بہت جگہوں کی صفائی کی، کہیں سے فالتو سامان بھی اٹھایا جسے بیچ کر وہ اب تک سات ہزار ڈالر کما چکے ہیں۔ اس طرح یہ سفر جاری رہا اور بریڈ اپنی زندگی کا طویل فاصلہ پیدل طے کرچکے ہیں جو زمین کے گرد چکر لگانے کے برابر ہے۔

اپنے سفر کے دوران وہ کئی امریکی شہروں میں گئے اور بہت سے دوست بھی بنائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »