تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

صرف چند منٹ کی واک بھی دماغ کے لیے مفید قرار

سویڈن: یہ بات اب مسلمہ حقیقت بن چکی ہے کہ ورزش اور تیز قدموں کی چہل قدمی انسانی دماغ کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ صرف دو منٹ کی واک بھی فوری طور پر دماغ اور یادداشت کو بہتر بناسکتی ہے۔

اگرچہ اس میں صرف 13 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ہے جن کی عمریں 18 سے 35 برس تھیں لیکن شماریاتی لحاظ سے یہ سروے اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب ماہرین نے دنیا کے یگر حصوں میں ہونے والی 13 تحقیقات کا باریکی سے جائزہ بھی لیا ہے۔

اس سے پہلے بھی کئی تحقیقات سے ظاہر ہوچکا ہے کہ ورزش کرنے اور دوڑنے سے دماغ میں ایسے پروٹین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے جسے ’برین ڈرائیوڈ نیوروٹروفِک فیکٹر‘ کہا جاتا ہے۔

یہ پروٹین ایک جانب تو یادداشت کو مضبوط بناتا ہے تو دوسری جانب کسی بھی کام پر ہماری توجہ اور ارتکاز میں اضافہ کرتا ہے۔ لیکن اب ماہرین کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے صرف دو منٹ سائیکل چلانے، دوڑنے یا تیز قدموں سے چہل قدمی کرنے کے عمل کو دماغ کے لیے مفید قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں سویڈن کی دو جامعات، جونکوپنگ اور لنکوپنگ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک جانب تو درجن بھر افراد پر تحقیق کی ہے لیکن ساتھ ہی لگ بھگ 13 عالمی مطالعات کا جائزہ بھی لیا ہے۔

جب شرکا کو چند منٹوں تک دوڑایا گیا یا سائیکل چلانے کو کہا تو اس کے ایک گھنٹے کے اندر 15 بے ربط الفاظ کا ٹیسٹ لیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں ان افراد کی کارکردگی بہتررہی جو دو منٹ تک دوڑے تھے یا پھر سائیکل وغیرہ چلائی تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہےکہ معمولی وقت کی جسمانی ورزش بھی ایک گھنٹے کے اندر اندر اپنے مثبت اثرات ظاہر کرتی ہے۔

اس تحقیق کے بعد جامعات کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر آپ مصروف ہیں تو دن میں کئی بار ایئروبک ورزش، یا جسمانی ورزش کی جاسکتی ہے جبکہ مختصر وقت کے لیے چہل قدمی کرتے ہوئے دماغی صلاحیت کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »