مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے بیان پر معذرت کرلی۔
اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران مناسب الفاظ کا تعین نہیں کرسکا جس پر سب سے معذرت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب کی طرح میں بھی اس بدقسمت واقعے پر دل گرفتہ ہوں اور امیدہے کہ حکومت سیالکوٹ موٹروے پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔