تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

پاکستان ایک جمہوری عمل کے ذریعے بنا, مگر 73سال میں جمہوریت کو قدم نہیں جمانے دیے گئے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان ایک جمہوری عمل کے ذریعے بناتھا مگر 73سال میں یہاں جمہوریت کو قدم نہیں جمانے دیے گئے ۔

ملک پر 35سال آمریت رہی اور باقی آدھا عرصہ جمہوریت کے نام پر شخصی حکومتیں مسلط رہیں۔ ملک میں جمہوریت یرغمال ہے اور انتخابی نظام اور ووٹرز آزاد نہیں ۔ جمہوریت پر جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے اپنی دولت کے بل بوتے پر قبضہ کر رکھاہے ۔ شفاف اور غیر جانبدارانتخابی نظام کے بغیر جمہوری اقدار پنپ نہیں سکتیں ۔ اقتدار کے ایوانوں پر اشرافیہ اور ارب پتیوں کا قبضہ ہے انہی کے بیٹے اور پوتے اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں ۔ غریب کے لیے اسمبلیوں میں پہنچنا ممکن نہیں ۔

دریں اثنا منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک میں اب بھی پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور مشرف دور کا ظلم و جبر کا نظام ہے ۔ تبدیلی صرف یہ آئی ہے کہ رشوت اور کرپشن بڑھ گئی ہے اور روز مرہ اشیاءکی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیاہے ۔ کسی غریب کو تعلیم ، صحت ، ر وزگار ملتاہے نہ عدالتوں سے انصاف ، مزدور اور کسان سارادن خون پسینہ ایک کرنے کے باوجود پیٹ بھر کر کھانے سے محروم ہیں ۔ امن و امان کی صورتحال اتنی مخدوش ہے کہ مائیں بہنیں بیٹیاں گھروں میں بیٹھے ہوئے بھی خوف و ہراس کا شکا ر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ حکمران ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے کامیابیوں کے دعوے کر رہے ہیں ۔ حکمرانوں کے یہ دعوے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن رشوت اور جرائم میں اضافہ ہوا ۔ آئے روز بچیوں کا اغوا ، گینگ ریپ اور قتل ، لگتاہے ملک میں کوئی حکومت نہیں ۔ اب تو چوک چوراہے اور شاہراہیں بھی محفوظ نہیں ۔ جب تک درندوں کو پھانسی پر نہیں لٹکایا جاتا ، جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔ جنسی درندگی کے بڑھتے ہوئے واقعات معاشرے کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ۔ حکومت رٹ کہیں نظر نہیں آتی ، چاروں طرف مایوسی کے اندھیروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک کو پے در پے بحرانوں کا سامناہے ان بحرانوں سے نجات کے لیے اللہ کے نظام کے نفاذ کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ۔ جب تک ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی نہیں بنایا جاتا ، عوام کی جان و مال اور عزت کا تحفظ ممکن نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ قوم کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں پوچھتی ہیں کہ وہ وزیراعظم جو ٹیپو سلطان بننے کی باتیں کرتے تھے وہ کہاں ہیں۔ لاہور کا سانحہ انتہائی دردناک اور شرمناک ہے ۔ ایک بیٹی رات کے وقت حکومت اور ریاست کو پکارتی رہی مگر حکومت سوئی رہی اور اس بیٹی پر قیامت گزر گئی ۔ یہاں افسوس کا مقام یہ کہ کچھ سینیٹر آئے ، ایف اے ٹی ایف پر اپنی تجاویز دیں اور باہر چلے گئے ان کا رویہ بتا رہاتھاکہ ایک خاتون سے ہونے والی زیادتی کے واقعہ سے ان کو کوئی سروکار نہیں وہ بس ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اپنا فرض ادا کرنے آئے تھے ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »