کراچی: نجی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گرکر جاں بحق ہوگئی۔
قومی مقاصد نیوز کے مطابق عائشہ منزل پر نجی اسکول کے مالک کاکہنا ہے کہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کرایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئی۔
اریبہ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا گیا ہےکہ اسکول انتظامیہ کی کوتاہی سے 14سال کی اریبہ آصف جان سے چلی گئی، اسکول کی انتظامیہ بچی کو اسپتال لے کر گئی اور نہ ہی گھر والوں کو فوری اطلاع دی۔