اسلام آباد کے ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر سے ہونے والے جھگڑے پر ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کردیا گیا۔
رجسٹرار اسلام آبادہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو چارج فوری چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور وہ تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔