کراچی:صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کی قائم علی شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اظہار تعزیت.
صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے سابقa وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے ان کے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ جیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور انہوں نے سابقہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور باری تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔