مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق باقی ہے کہ گھر کا کھانا بند کر کے میرے والد کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں کیاکھانا دیا جاتا رہا۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیب میں وہ کیا خوراک دی گئی جس سے یکایک نواز شریف کی بیماری میں شدت آگئی، ان کے پلیٹیلیٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہوا۔
مریم نواز نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا ہے کہ ‘کال کوٹھڑی میں قیدی کورونا کی زد میں کیسے آگیا؟’