لاہور: گجرپورہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق کیس میں متاثرہ خاتون سے حاصل نمونے ملزم کے ڈی این اے سے میچ کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق کیس میں پولیس تحقیقات کے دروان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور متاثرہ خاتون سےحاصل نمونے ملزم کے ڈی این اے نمونے سے میچ کر گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈی این اے بینک میں ملزم کا ڈی این موجود تھا،ملزم کا جرائم پیشہ ریکارڈ بھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ابتدائی طور پر محمد عابد بتایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی ملزم کا نام محمد عابد ہی بتایا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔