قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی چیئرپرسن سسئی پلیجو نے سندھ کے شہر کراچی میں غیر قانونی طور پر رہنے والے کو سندھ کا بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکی باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کی افسران کی ملازمت ختم کی جائے۔
اپنے بیان میں سسئی پلیجو نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کراچی کے جن علاقوں میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی باشندے موجود ہیں ان کی نشاندہی کی جائے , ان کو شناختی کارڈ کیسے جاری هو رہے ہیں کہ حوالے سے تحقیقات کی جائے , کراچی میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکی باشندے نه صرف وسائل پر قابض هیں پر وہ کرائم کا بھی باعث هیں 2017 کی مردمشماری میں پوری سندھ کے درست اعداد شمار نہیں دیئے گئے اس لیے پیپلزپارٹی کا شروع سے مطالبہ رہا ہے کہ پانچ پرسینٹ سینسز بلاکس کی دوبارہ گنتی کی جائے جیسے حقیقت سامنے آ جائے , پیپلزپارٹی پارٹی جمہوریت کی لئیے قربانیاں دینے والی پارٹی هے وه سنده میں بلدیاتی انتخابات وقت پر کرانے کی خواہش مند ہے جس کے لیے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آئینی اور قانونی لوازمات پوری کرے۔