لاہور: مشرقی بائی پاس موٹروے پر خاتون سے ڈکیتی اور زیادتی کے واقعے کے عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا۔
خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کے عینی شاہد نے نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور بتایا کہ خاتون کو ایک ڈاکو زبردستی کھینچ کر پیچھے لے جارہا تھا۔
عینی شاہد خالدصفدر نے مزید بتایا کہ خاتون کو کھینچنے والا شخص اسے تھپڑ بھی مار رہا تھا،گاڑی کے پیچھے ایک اورشخص کھڑا تھا۔
خالد صفدر نے بتایا کہ انہوں نے یہ سب دیکھنے کے بعد واقعے کی اطلاع 15 کو دی۔