جامشور، (رپورٹ علی مراد چانڈیو) جامشورو میں حیسکو کا کریک ڈائون، 250 کنڈوں سمیت 750 سے زائد کنیکشن منقطع، کئ ٹرانسفارمر کاٹ دیئے، 113 صارفین ہر بھاری جرمانے، 50 لاکھ وصول، 5 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کیلئے لیٹر جاری۔
تفصیلات کے مطابق حیسکو چیف چوہدری محمد یعقوب کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژن حیسکو جامشورو کی ٹیم نے خوب چند راجپوت، ایکسین غلام فاروق تنیو، ایس ڈی او امجد شیخ ، ایل ایس مظفر قریشی کی رہنمائ میں جامشورو ، کھانوٹ کے مختلف علاقوں آر بی بی کالونی، سوسائٹی ، پھاٹک، سعید آباد، لمس کالونی، سن مانجھند کھانوٹ بیگو خان میرجت، یوسف کھوسو، شورا گوٹھ، کھا سائ ، سنگھار کھوسو، لونگ چاوڑو ودیگر درجنوں گوٹھوں میں آپریشن کرکے 750 سے زائد نادہندگانوں ، 250 بجلی چوروں کے کنیکشن منقطع کرکے کئ سو میٹر تار قبضے میں لیکر نظر آتش کردی جبکہ 113 صارفین کو جرمانہ کرکے ان سے 50 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی گئ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں حیسکو افسران نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے ریلیف کے علاوہ بل نہ جمع کروانے اور بچلی چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائ کی جارہی ہے اس دوران مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں جامع سندہ، جامع لمھس اور جامع مہران کو بھی بل جمع کروانے کیلئے نوٹس دیئے گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حیسکو جامشورو کا عملہ 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے موجود ہے لیکن بجلی چوروں کیخلاف سخت کاروائ کی جائے گی اسی لئے آج 5 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کیلئے لیٹر جاری کیئے جارہے ہیں۔