کراچی: عدالت نے پولیس کو ڈاکٹر ماہا کیس کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔
تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے میں ناکامی پر عدالت نے تفتیشی افسرکو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تحقیقاتی رپورٹ اور شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔