تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

16 سالہ لڑکی کو برہنہ کر کے ہراساں کرنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا

راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کو بھری گلی میں برہنہ کر کے ہراساں کرنے کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

متاثرہ لڑکی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالیقوم بھٹہ کی عدالت میں پیش ہو گئی۔اور تحریری بیان حلفی پیش کرتے ہوئے مقدمہ کے تینوں ملزمان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا،اور موقف اختیار کیا کہ اس کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گرفتار 2 ملزمان ارسلان اور عامر قریشی کی ضمانت کی درخواستوں کو آج 10ستمبر کے لیے مقرر کرتے ہوئے فریقین وکلاء اور تھانہ وارث خان کے ایس ایچ او، تفتیشی کو نوٹس جاری کر کے عدالت طلب کر لیا ہوا۔خیال رہے کہ کہ تھانہ وارث خان کے علاقہ میں خاتون کی برہنہ ویڈیو وائرل ہونے پر سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا تھا۔

واقعہ کامدعی سامنے نہ آنے پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا،ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو تلاش کرکے اس کا بیان عدالت میں ریکارڈ کروایا گیا،متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ میں 354-Aدفعہ ایزاد کی گئی،قبل ازیں بیان میں متاثرہ لڑکی نے ارسلان اورمحسن کے علاوہ عامرقریشی کو بھی نامزد کیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر قریشی کومتعدد ریڈز کے بعد گرفتارکرلیا ،ملزمان ارسلان عرف آنی اورمحسن کی گرفتارکے لیے متعدد ریڈ کیے گئے جنہوں نے اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے معزز عدالت سے عبوری ضمانتیں کروائیں جو 11اگست تک عبوری ضمانت پرتھے ،11اگست عدالت میں پیشی کے بعد ملزمان ضمانتیں خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرارہوئے جس پر تھانہ وارث خان پولیس نے فوری ریڈ کرکے ملزمان ارسلان اورمحسن کو گرفتارکرلیا ، واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کو پولیس گرفتار کیا۔

تاہم اب متاثرہ لڑکی نے خود ملزمان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »