تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

مفادپرستانہ سیاست اوراسٹیبلشمنٹ کے جھگڑے نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے،لیاقت بلوچ

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مفادپرستانہ سیاست اوراسٹیبلشمنٹ کے جھگڑے نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے۔

کراچی ملک کا بڑا اور اہم شہر ہے مگر بارش نے ڈبو دیا۔وفاقی وصوبائی حکومت ایک دوسرے پرالزام تراشیوں کی بجائے مصیبت زدہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھ کر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں ربڑ اسٹمپ بنادی گئی ہیں۔غربت، مہنگائی ، بے روزگاری نے پسے ہوئے طبقے کو زندگی اور ایمان فروخت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ عمران خان سرکار نے نعرہ ریاست مدینہ کا لگایا لیکن عملی طورملک میں قادیانیت، بد تہذیبی، سیکولر ازم، کرپٹ مافیا، فرقہ واریت کی سرپرستی کو فروغ دیا ہے۔ پاکستان کے اسلامی و نظریاتی تشخص کو مسخ کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں علما ومشائخ کے وفد اورمیڈیاسے بات چیت کے دوران کیا۔ علماءو مشائخ کونسل سندھ کے صدرحافظ نصراللہ عزیز،جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتواور مجاہدچنا بھی ساتھ موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر خدشات کے باوجود الحمد اللہ ماہ محرم الحرام اور دیگر ایام بخیریت تکمیل ہوئے۔ اہل سنت و تشیع علماءو قائدین اورعوام نے حب دین اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان دنوں دل آزار تقاریر ،کلام اورسوشل میڈیا پیج نے تمام طبقات کو پریشان کیا ہے۔ یہ عناصر غیر ذمہ دار، عالمی استعماری ایجنڈا کے انجانے یا جان بوجھ کر آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ تمام مسالک کی قیادت ایسے شرپسندوں اور غیر ذمہ دار دل آزاری پھیلانے والوں کا محاسبہ کریں۔ اپنی صفوں سے نکال باہر کریں انہیں خود عبرت بنادیں اور حکومت ایسے لوگوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کرے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ دینی جماعتوں کےلئے بڑا چیلنج ہے کہ حکمران عالمی دباو¿ پر سجدہ ریزی کی وجہ سے اسلامی، نظریاتی، تعلیمی اور اقتصادی سرنڈر کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں ملک وملت کو درپیش حقیقی بحرانوں سے نجات دلانے کے ایجنڈا پر نہیں۔دینی جماعتیں ملک کا بڑا پریشر گروپ ہیں لیکن فرقہ بازی، مسالک کے اندر تقسیم در تقسیم نے بے دست کر ررہا ہے بحرانوں کے اس درد میںبزدلی اور خاموش تماشائی بننے کی بجائے دینی قیادت اپنا کردار ادا کرے۔تمام دینی قیادت ملک و ملت کی رہنمائی کےلئے کمر بستہ ہوجائے۔ بعد ازاں وہ لاہور روانہ ہوگئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »