کراچی، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ نے مجموعی طور پر 11821.926 ملین روپے ٹیکس وصول کیا ہے۔
انہوں نے مذید بتایا کہ انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 9342.721 ملین روپے اور موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 1390 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 96.947 ملین روپے اور جائیداد ٹیکس کی مد میں 314.010 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ کے مطابق کاٹن فیس کی مد میں 4.933 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 0.717 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ انہوں نے ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ ٹیکسز کی وصولی کی صورتحال کو مذید بہتر کرنے کے لئے افسران محنت کریں اور اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں۔