تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

وفاق کا سیلاب متاثرین کیلئے سندھ حکومت کو رقوم دینے کے بجائے خود تقسیم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کے لیے براہ راست صوبائی سندھ حکومت کو رقوم جاری کرنے کے بجائے خود تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ۔ جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سندھ حکومت کو سیلاب زدگان کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں دے سکتے کیونکہ پیپلز پارٹی کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ 10 فیصد سے زیادہ کا حساب نہیں لگاسکتی ۔

ذرائع کے مطابق معاملات میں بگاڑ اس وقت آیا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان دیا کہ حکومت سندھ کراچی پیکج میں 800 ارب روپے فراہم کرے گا وہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے 300 ارب روپے کے فنڈز کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

جس پر بعد ازاں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر ، وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام امین الحق اور سمندری امور کے وزیر علی زیدی نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی جہاں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں تھا۔

اسد عمر نے کہا کہ کراچی پیکج کے فوری بعد مختلف لوگوں سے پیغامات موصول ہونے لگے کہ پیپلز پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ سندھ حکومت پیکج میں بڑا حصہ برداشت کرے گی ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اجلاس میں دونوں حکومتوں کا حصہ ظاہر نہ کرنے پر اتفاق کیا تھا ، ضروری ہے کہ ریکارڈ درست کرلیا جائے کیونکہ وفاقی حکومت کراچی ٹرانسفرمیشن پلان (کے ٹی پی) کے لیے وزیر اعظم کے اعلان کردہ 11 سو روپے کی کل رقم میں سے 62 فیصد برداشت کرے گی جبکہ حکومت سندھ باقی فیصد 38 فیصد خرچ کرے گی ۔

دوسری طرف حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے نام پر مونگ پھلی دی گئی ہے ، کے ٹی پی کے لیے مختص 11 سو ارب روپے میں سے مرکز صرف 362 ارب روپے مہیا کرے گا جبکہ باقی رقم سندھ حکومت خرچ کرے گی ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے کراچی کا دورہ کیا تھا اور وزیراعلیٰ سندھ موجودگی میں کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »