کراچی میں کم عمر بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہاہے اور سہراب گوٹھ سے ایک اور ساڑھے 3 سال کی بچی کو اغوا کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ساڑھے 3 سال کی سائرہ کو گھر کے باہر سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا،اغوا کار کالی گاڑی میں سوار تھے۔
پولیس کا کہناہے کہ مبینہ اغوا کا واقعہ صبح نو بجے سہراب گوٹھ تھانے کی حدود گل ہوم کے قریب پیش آیا۔
محلے کے بچوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ نامعلوم افراد کالی گاڑی میں بچی کو ڈال کرلے گئے۔
بچی کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جب کہ پولیس نےعلاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔