تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

سعودی عرب میں بزرگ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور شرمناک جرم پر گرفتار

ریاض (قومی مقاصد نیوز) سعودی عرب میں ایک بزرگ پاکستانی ڈرائیورکو اس کی شرمناک حرکات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور جس کی عمر 55 سال کے لگ بھگ ہے، ایک پرائیویٹ ٹیکسی چلاتا ہے۔ ملزم اپنی ٹیکسی میں بیٹھنے والی سعودی اور غیر ملکی خواتین کی تصویریں بناتا رہا جو بعد میں اس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خواتین کی تصویریں بنانے اور لیک کرنے پر اس ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے اس بزرگ پاکستانی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ریاض پولیس کے معاون ترجمان میجر خالد الکریدیسی نے بتایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور نے اپنے ڈیش بورڈکے آس پاس خفیہ کیمرہ نصب کر رکھا تھا، جس کی مدد سے وہ اپنی گاڑی میں سوار ہونے والی خواتین کی خفیہ تصویریں بناتا رہا۔

بزرگ ڈرائیور اس قدر ہوشیاری سے یہ کام کرتا کہ کبھی کسی خاتون مسافر کو اس پر شک نہ ہوا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ملزم نے اپنے سوشل میڈیا پر یہ خفیہ طریقے سے بنائی تصویریں پوسٹ کیا۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرا دی گئی۔ پولیس نے پاکستانی ڈرائیور کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

پاکستانی ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پبلک پراسیکیوشن کی گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کو اگلے چند روز میں عدالت میں پیش کر کے اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ سعودی سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر بہت مشتعل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شخص نے خواتین کی تصویریں بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے سعودی عرب کی مذہبی و سماجی اقدار کی توہین کی ہے۔ اسے سخت سے سخت سزا سُنائی جائے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کسی کو بغیر بتائے اس کی تصویر یا ویڈیو بنانے پر اس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ ایسے ملزمان کو کئی سال قید کی سزا کے علاوہ لاکھوں درہم کا بھاری جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »