تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

کراچی کے لیے ماضی کی تلخیوں کو سائیڈ میں رکھ کر وفاق کا ساتھ دیں گے: مرتضیٰ وہاب

کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے اچھی نیت سے وفاق کے ساتھ بیٹھ کر ماضی کی تلخیاں بھلا کر وفاقی حکومت کا ساتھ دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ سندھ میں بارشوں سے 25 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، 10 لاکھ ایکڑ زمین اور 15 ہزار گاؤں بارش سے متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سیلاب کی صورتحال میں حکومت سندھ کی مدد کرے تاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جاسکے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ فروری 2019 میں وزیراعظم نے کراچی کے لیے 162ارب روپے کاوعدہ کیا تھا لیکن ماضی میں کراچی کے لیے جو اعلانات کیے گئے وہ پورے نہیں ہوئے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کراچی میں مقامی، صوبائی اور وفاقی حکومت کا اسٹیک ہے، سندھ حکومت سیاست سے بالاتر ہوکر وفاق کے ساتھ بیٹھی تاکہ مسائل حل کیےجائیں، ہم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اچھی نیت سےوفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھے اور ماضی کی تمام تلخیوں کو سائیڈ میں رکھ کر وفاق کا ساتھ دیں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پلان کو پبلک کیا اور وفاق کے سامنے مطالبات رکھے، ہفتے کو اچھے ماحول میں میٹنگ ہوئی جس میں وزیراعظم نے پیکج کا اعلان کیا، جس پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کراچی پیکج کا اعلان کیا اس میں صحافی مدعو نہیں تھے لیکن صحافیوں نے ہم سے پوچھا کہ 1100 ارب میں800 ارب آپ کے ہیں یا الگ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کریڈٹ لے رہی ہے کہ 62 فیصد وہ انویسٹمنٹ کر رہی ہے لیکن حکومت 62 فیصد فنڈنگ کیسے لائے گی یہ نہیں بتایا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے 802 ارب روپے کا ذکر پہلے کردیا تھا اور سندھ حکومت کی شیئرنگ کے تمام وسائل موجود ہیں، اگر اس پیکج کو بہتر استعمال کرتے ہیں تو اس سے بہت فرق پڑے گا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ اس تفصیل میں جائیں کہ کون کیا کررہا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »