صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے سکھر پہنچ کر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
کراچی، (قومی مقاصد نیوز) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے صوبائی وزیر برائے اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔