کراچی: ۔صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے سابقہ صوبائی وزیر جام سیف اللہ دھاریجو کے ہمراہ گھوٹکی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل گھوٹکی کے سابقہ سینئر نائب صدر بنگل خان کے انتقال پر سرحد شہر میں ان کے ورثاء سے فاتحہ خوانی کی جبکہ گھوٹکی سٹی میں ڈی او روڈز عبدالغنی چاچڑ کے بھائی کے انتقال اور ڈاکٹر راجکمار کے چچا کے انتقال پر بھی فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ورثاء سے رنج و غم کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے سرحد شہر میں فقیر کامل لکھن کی جانب سے منعقدہ پارٹی میں شرکت کی جبکہ مختلف مقامات پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور متعقلہ افسران کو احکامات بھی جاری کئیے۔ مختلف مقامات پر بات چیت کے دوران صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاقی حکومت اب کراچی کی عوام کی مزید مقروض ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کے پئکیج کے ساتھ 2019 کے دوران کراچی کے لیے اعلان کردہ 162 ارب روپے پئکیج کی بقایاجات بھی وفاقی حکومت کی طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پئکیج کا خیرمقدم کرتے ہیں البتہ کوئی وزیراعظم کو یہ بھی بتائے سندھ کے باقی اکثر اضلاع بھی حالیہ بارشوں سے سخت متاثر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں میں سندھ کے کاشتکاروں کا 60% فصل تباہ ہوگئی ہے اس مشکل وقت میں سندھ حکومت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے وزیراعلی سندہ سمیت تمام وزراء اپنے اپنے حلقوں میں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وفاقی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کے قدرتی آفات کا شکارکسانوں کے لیے ہنگامی پئکیج کا اعلان کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھوٹکی ضلع کی ترقی اولین ترجیعات میں شامل ہے، عوام باشعور ہوچکی اپنا برا بھلا اچھی طرح جانتی ہے غلامی کا دور گذر چکا ہے ہم عوامی سیاست پر یقین رکہتے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے عہدیداران اور پارٹی کارکنان بڑے تعداد میں موجود تھے۔