پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم کی صدارت میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس فنکشنل لیگ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے بھی خطاب کیا شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالر حیم نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام اب ڈرائنگ روم کی سیاست اور سازشوں مزید نہیں چلنے دے گی ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل عوامی خدمت اور مدد کیلئے سندھ بھر کی طرح کراچی شہر کی گلی کوچوں میں میدان عمل میں ہے ، اس شہر کے ساتھ ھمیشہ بہت ظلم ہوا ہے ، اس شہر کی تباہی کی ذمیدار وہ جماعتیں ہیں جنہوں نے مسلسل اقتدار کے مزے لوٹے ہیں ، مظلوم عوام کے مسائل حل کرنے کی لیے ہمیں محنت کرنی ہوگی ، حالیہ بارشوں میں فنکشنل لیگ نے عوامی خدمات کی ہیں ، انہوں نے کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں سردار عبدالر حیم نے کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکن ئے جماعت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔ سردار رحیم نے کہا کہ ہمیں مل کر اس شہر کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانا ہے، اس کو بین الاقوامی سطع پر جدید شہر بنانا ہے۔ سردار عبدالر حیم نے اپنے صدارتی خطاب میں مزید کہا کہ کراچی کے غریب عوام کو تجاوزات کے آڑ میں ہم کبھی بھی بی گھر ہونے نہیں دیں گے
اجلاس میں ڈپٹی کنوینر شھناز جمیل ، سعید راجپوت ۔ اویس رانا ، سلمان فیاض ، فرحان عالم ۔ زکریا حسین ، محمد حفیظ ، تنویر چودھری ، سحر ممتاز ، عظمیٰ فاروق ، حبیب راجپر ، نعیم سجاد ، طارق فرید سلاوٹ ، الہیار بلوچ ، سید شاھد اقبال ، بشیر لاڑک اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔