تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

حالیہ سیلاب ایک بہت بڑی قدرتی آفت ہے: عبدالشکور

کراچی/جھڈو (قومی مقاصد نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب ایک بہت بڑی قدرتی آفت ہے، جس سے سندھ کا زیادہ تر حصہ شدید متاثر ہوا ۔

مصیبت کی اس گھڑی میں الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں رہنے دے گی اور سیلاب زدگان کو ریسکیو، ریلیف میں مدد دینے کے بعد اگلے مرحلہ میں بے گھر خاندانوں کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے جھڈو کے نواحی گاوں دیہہ 264میں الخدمت خیمہ بستی کا معائنہ کرنے اور متاثرین سیلاب میں راشن،واٹرکولراورمچھردانیاں تقسیم کرنے کے بعد جھڈو میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئےکہی، اس موقع پر ان کے ساتھ الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹرتبسم جعفری،اعجاز اللہ خان،خیرمحمد تنیو،ضلعی امیر افضال آرائیں مقامی صدر اظہر جمیل آرائیں بھی موجود تھے انہوں نےمزید کہا کہ الخدمت کا ملک بھر میں فعال نیٹ ورک ہے جس کے چوکس رضاکار زلزلہ، طوفان، سیلاب سمیت کسی بھی مصیبت کے وقت بلاتاخیر ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیتے ہیں،کم وسائل کے باوجود متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلقہ جھڈو میں سیلاب سے ہونے والی تباہی نہایت افسوسناک ہے، جہاں الخدمت کے رضاکار پھنسے ہوئے سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر پہنچانے، خوراک کی فراہمی کے لیے سرگرم ہیں، اب فوری طور پر متاثرین کو خیمے کی فراہمی شروع کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات میں حکومتی بے حسی اور انتظامی نااہلی سے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوجاتاہے حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ تباہی و بربادی کا سبب بننے والے سیم نالوں اور ندی نالوں کو نئے سرے سے ڈیزائن کرے اور نکاسی آب کے نالوں میں پانی گزرنے کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کرے تاکہ نالوں میں طغیانی کے بعد علاقے میں سیلابی صورت حال پیدا نہ ہوسکے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »