تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بنگلے پر نیب کا چھاپہ

لاڑکانہ: صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بنگلے پر نیب نے چھاپہ مارا۔

قومی مقاصد نیوز کے مطابق نیب حکام نے لاڑکانہ کے علاقے فرید آباد میں سہیل انور سیال کے بنگلے پر چھاپہ مارا، اس موقع پر نیب کے ہمراہ لیڈی پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔

نیب حکام نے سہیل سیال کے بنگلے پر چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلے کے اندرونی حصوں کی تلاشی لی گئی۔

نیب کے مطابق نیب سکھر نے لاڑکانہ میں سہیل انور سیال کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے جن میں پہلاچھاپا سیال ہاؤس لاڑکانہ سٹی، دوسرا انورپیلس گاؤں فرید آباد تحصیل باقرانی اور تیسرا چھاپا سیال پیلس گاؤں فرید آباد تحصیل باقرانی میں مارا گیا۔

نیب کے مطابق سہیل انور سیال کےقریبی ساتھی اسد کھرل کے گھرپربھی چھاپا ماراگیا اور چھاپوں کےدوران تمام رہائش گاہوں میں ایک ایک کمرےکی تلاشی لی گئی جب کہ تمام رہائش گاہوں سےاہم دستاویزات تحویل میں لی گئیں ہیں۔

نیب نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران رہائش گاہوں کی پیمائش بھی کی گئی جس میں سیال ہاؤس فرید آباد 4 ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور اس کا ایک حصہ سرکاری زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »