تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، سیاحون کو واپس جانے کا حکم

مانسہرہ: خیبر پختونخوا میں حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، سیلابی صورت حال کے باعث کئی دیہات خالی کرالئے گئے ہیں جب کہ سیاحوں کو نکالا جارہا ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اورندی نالوں میں سیلابی صورت حال ہے، دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 55085 ، منڈا 95300، خوازخیلہ 33000 اور دریائے پنچکوڑہ میں 24263 کیوسک ہے۔ موجودہ حالات کے تناظرپی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ نوشہرہ اور چارسدہ میں دریاؤں کے قریب آباد افراد الرٹ رہیں، ۔سیاحوں سے گزارش ہے کہ احتیاط کریں

دریائے کابل میں نوشہرہ ، جہانگیرہ اور خیر آباد کے مقامات پر پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا نے علاقے میں الرٹ جاری کردیا ہے اوردریائے کابل کے کناروں پر آبادی میں رہائش پذیر لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں اب تک 3 افراد ڈوب چکے ہیں۔ جن میں سے ایک کی میت کوبرآمد کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والوں میں ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہے۔ مانسہرہ کے علاقے اوگی حسین بانڈہ میں شدید بارش سے مکان کی چھت گرگئی، جس سے نتیجے میں چارافراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضل الہی، محمد شبیر، نوراسلام، بنت بی بی سے ہوئی ہے جب کہ ایک شدید زخمی خاتون کو کنگ عبداللہ اسپتال شفٹ کردیا گیا ہے۔ بالاکوٹ میں بھی شدید بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں تین افراد دریا میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ‎گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد ذخمی ہوئے۔ 46 گھروں کو جزوی جب کہ 4 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »