وزیر دفاع پرویز خٹک کے بلند و بانگ دعوؤں سے بھری ویڈيو وائرل ہوگئی جس میں وہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان تو ان کے بغیر ہل نہیں سکتے۔
نوشہرہ میں 29 اگست کو ہوئے جلسے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فنڈز کا غلط استعمال کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف تحقیقات کریں گے، یہاں پر جو کتے ہیں ان سب کو یہاں سے بھگائیں گے اور صحیح لوگ لے کر آئیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھاکہ صوبے کا وزیراعلیٰ میرے بغیر ہل نہیں سکتا جو میں کہتا ہوں وزیراعلیٰ وہی کرتا ہے۔