پنجاب پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 سالہ بچے کو 16 ایم پی او کے مقدمے میں نامزد کردیا۔
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں پولیس نے 6 نامزد اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ 16 ایم پی او کے تحت درج کیا اور اس میں 3 سالہ فضل عباس کو بھی نامز د کردیا۔
صدر پولیس نے بلا اجازت مجلس کرانے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور مقدمے میں شاہد شاہ کے3 سال کے بیٹے فضل عباس کو بھی نامزدکردیا۔
بچے کے ورثاء اپنی اور بچےکی عبوری ضمانت کرانے عدالت پہنچے جہاں ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پربچے کا نام مقدمے سے خارج کردیا گیا۔
عدالت نے 6 نامزد اور دیگر ملزمان کی 10 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔