کراچی (قومی مقاصد نیوز ) اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی بے قدری ہونے سے2 روپے سستا ہوگیا ہے۔
جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 167 روپے کا ہوگیا ہے، انٹر بینک میں بھی ڈالر87 پیسے سستا ہوگیاہے۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر87 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 166.23روپے پر بند ہوا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں دو روپے سستا ہوگیا ہے۔
ڈالر سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں 167 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 700 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 17ہزار400 روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونا 601روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 51ہزار کا ہوگیا ہے۔