تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

دیانتدار قیادت اوراسلام کا عادلانہ نظام ہی موجودہ تمام مسائل کا حل ہے،محمد حسین محنتی

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ دیانتدار قیادت اوراسلام کا عادلانہ نظام ہی موجودہ تمام مسائل کا حل ہے۔

سیدناامام حسین عالی مقام ؓ نے اسی عادلانہ نظام کے لیے اپنے خاندان وساتھیوں سمیت جدوجہدو شہادت کے راستے کا انتخاب کیا۔کوئی بھی تحریک یا تبدیلی قربانی مانگتی ہے۔پاکستان میں حقیقی تبدیلی اوراسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کے لیے اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفی مسجد گارڈن میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ حالیہ مون سون کی بارشوں میں حکومت کی کارکردگی کے بے نقاب کردیا ہے،معیشت کی صورتحال پھلے ہی خراب تھی کوروناوائرس اورمون سون کی بارشوں نے مزید تباہی مچادی ہے ۔کرپشن اورفرسودہ نظام نے عوام کو مزیدمسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ملک کا سب سے بڑاشہر و دارالحکومت کراچی میں تاحال پوش علاقوں سے بھی نکاسی آب نہیں ہوسکا ہے۔عوام اس ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں مگرکوئی دادفریاد سننے والا بھی نہیں ہے۔اس لیے دیانتداراوراسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے۔صوبائی امیر نے ساحلی پٹی سمیت سندھ میں آج ہونے والی بارشوں کے نتیجے میںقیمتی انسانی جانوں و فصلوں سمیت املاک کے نقصان پردلی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے زوردیاہے کہ متاثرین کی امداد اورمانیٹرنگ سیل قائم کیاجائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »