تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

کون سی عادتیں چہرے کی جِلد کو خراب کرتی ہیں؟

آپ اس بات سے اتفاق کریں یا نہ کریں لیکن ہماری عادتیں ہی اکثر ہماری خراب جلد کی وجہ ہوتی ہیں اور اگر آپ بھی اپنی ان خراب عادتوں کو سدھاریں گے تو اس سے آپ کی جلد پر مثبت نتائج نظر آئیں گے۔

تو چلیں ان عام عادات کے بارے میں جانتے ہیں جن سے ہماری جلد خراب اور بے رونق نظر آنے لگتی ہے۔

ایکنی پر بار بار ہاتھ لگانا

ہمارے چہرے پر جیسے ہی ایک دانا بھی نکل آئے تو ہمیں الجھن شروع ہوجاتی ہے اور ہم اس پر بار بار ہاتھ لگا رہے ہوتے ہیں جب کہ بہت سے لوگوں کو اس پر ناخن مارنے اور کھرچنے کی عادت ہوتی ہے جو کہ جلد کی خرای کا باعث بنتی ہے۔

اگر آپ کے چہرے پر ایکنی ہو تو اسے بار بار ہاتھ لگائیں بلکہ منہ پر عرق گلاب کا اسپرے کرتے رہیں تاکہ آپ کو چہرہ ترو تازہ رہے۔

میک اپ کو صاف کیے بغیر سونا

ہم میں سے اکثر لوگ اس قدر سست ہوتے ہیں کہ باہر سے آنے کے بعد اپنا میک اپ صاف کیے بغیر ہی سوجاتے ہیں اور صبح اٹھ کر منہ دھو رہے ہوتے ہیں۔

یہ عادت کسی بھی طرح کی جلد کے لیے بے حد تقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، ایسا کرنے سے جلد پر ایکنی، جھریاں اور چھائیاں جلد نمایاں ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

چہرے کو بار بار چھونا

ہم دن میں متعدد بار اپنے چہرے کو ہاتھ لگاتے ہیں اور کب یہ آپ کی طرز زندگی کا حصہ بن جائے آپ کو پتا بھی نہیں لگتا، یہ عادت آپ کی جلد کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہے۔

کیونکہ ہمارے ہاتھوں میں بے شمار جراثیم ہوتے ہیں اور بار بار چہرے کو چھونے سے یہ جراثیم چہرے کی جلد پر لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بے شمار جِلدی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »