چار سالہ مدت پوری ہونے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام بلدیاتی نمائندے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے۔
وزارت بلدیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں منتخب بلدیاتی کونسلز تحلیل کر دی گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 4 سال کی مدت مکمل ہونے کے بعد تمام بلدیاتی کونسلز کے نمائندے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔
سندھ کی تمام ٹاؤن کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینز بھی عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب چیئرمینز کو تمام سرکاری واجبات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سابق میئر وسیم اختر، ڈی ایم سیز کے سربراہان بھی سرکاری سامان، گوشوارے دینے کے پابند ہوں گے۔