تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

اینکر مرید عباس قتل کا اہم ملزم عادل زمان سینٹرل جیل سے رہا

کراچی: اینکر مرید عباس قتل کا اہم ملزم عادل زمان سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ سال بھر سے زیادہ وقت گزر جانے کے بعد اب عادل زمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد بیوہ مرید عباس کا کہنا تھا کہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں انصاف کے لئے ہر فورم پر جا کر آواز بلند کروں گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج ہونے والی سماعت میں بیوہ مرید عباس کی جانب سے کوشش کی گئی تھی کہ عادلزمان پر فرد جرم عائد کر دی جاتی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا جس کے بعد ملزم کو سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 20 مئی کو بھی سندھ ہائیکورٹ نے ملزم عادل زمان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم کر دے دیا تھا۔

اس موقع پر وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا، سندھ ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ یاد رہے کہ 9 جولائی 2019 کو کراچی میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو بزنس پارٹنر عاطف زمان نے قتل کیا تھا جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

اس کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان اور اس کا بھائی عادل زمان ہیں۔ مرکزی ملزم عاطف زمان اس سے قبل اہلیہ مرید عباس زارا عباس سے معافی مانگ چکے ہیں۔ جنوری میں ہونے والی سماعت میں عدالت میں ملزم عاطف زمان اور مرید عباس کی بیوی زارا عباس ایک دوسرے سے ملے جس پر عاطف زمان کی جانب سے معافی مانگ لی تھی۔ اس موقع پر عاطف زمان کا کہنا تھا کہ کہ میں مرید عباس کے قتل کی معافی مانگتا ہوں۔

جواب دیتے ہوئے زارا عباس کی جانب سے کہا گیا تھاا کہ میں تو کیا تمہیں تو اللہ بھی معاف نہیں کرے گا۔ تا ہم جنوری میں ہونے والی پیشی میں ملزمان کے وکیل پیش نہیں ہوئے تھے جس کے بعد عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ قتل کے بعد معاملے کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں کہ مرید عباس اور ملزم عاطف زمان ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار کررہے تھے جس میں ایک دوسرے کی مخالفت اور پیسوں کے لالچ میں آ کر عاطف زمان نے مرید عباس کو قتل کر دیا تھا۔ تاہم اب ملزم کو سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »