تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

ندیم افضل چن کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد: معاون خصوصی ندیم افضل چن کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ندیم افضل چن نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ جمع کروا دیا جو کہ ابھی تک پارٹی نے منظور نہیں کیا، امید ہے کہ شاید وہ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ تا ہم 11 جولائی تک ندیم افضل چن نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب ندیم افضل چن کے خاندانی ذرائع اور بھائیوں نے انکے عہدہ سے مستعفی ہونے اور ازخود بیرون ملک چلے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے ۔ ندیم افضل چن کے خاندان کے ذرائع اور بھائی گلریز چن ایم پی اے اور وسیم افضل چن سابق ایم پی اے نے استعفیٰ کی خبر و ں پر ردعمل دیتے ہوئے اسکی سختی سے تردید کی ہے اور ان خبروں کو من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قر ار دیا ہے اور کہا ہے کہ ندیم افضل چن نے وزیراعظم سے ایک ماہ کی چھٹی لے رکھی ہے اور چھٹی کی خبر کا نوٹیفکیشن مل گیا ہے اور وہ ایک ماہ کے لئے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے ابھی تک ندیم افضل چن کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن میڈیا رپورٹس میں یہی بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ندیم افضل چن کی ایک آڈیو کال لیک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں کافی مقبولیت ملی تھی۔ اس آڈیو کلپ کے بعد ان کے ساتھ مختارے کو بھی لوگوں نے جاننا شروع کر دیا تھا، اس کے علاوہ چند عرصہ قبل انہوں نے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر مختارے کا انٹرویو کیا تھا۔

گزشتہ کچھ وقت سے ندیم افضل چن کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی حکومت کے ساتھ کسی قسم کے اختلاف کی خبریں سامنے آئی تھی۔ تا ہم آج انہوں نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ جمع کروا دیا جو کہ ابھی تک پارٹی نے منظور نہیں کیا، امید ہے کہ شاید وہ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »