تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

کورونا کو ہرانا ہے تو نماز پڑھو دعا کرو، سعودی عرب کے ڈاکٹر نے کورونا کے خاتمے کا طریقہ بتا دیا

مدینہ منورہ (قومی مقاصد نیوز) متعدی بیماریوں کے سعودی ماہر ڈاکٹر نزار باہبری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ نماز پڑھی جائے اور کثرت سے دُعا کی جائے۔

ایسا کرنے سے کورونا جیسے مہلک مرض کو شکست دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آرام اور پُوری نیند بھی لازمی ہے۔ڈاکٹر نزار باہبری نے ایک یوٹیوب چینل پر مقامی ماہرین کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کو ہرانے کے لیے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنایا جائے اور صحت مند عادتیں اپنائی جائیں۔

کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے کے طور طریقے اپنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اولین ہتھیار نفسیاتی ہے۔ووہان کے 70 فیصد رہائشی طویل عرصے تک گھروں میں محدود رہنے کے وجہ سے نفسیاتی دباوٴ کا شکار ہوگئے تھے۔

آرام اور راحت کے علاوہ پوری نیند کرنا، نماز اور دعا سے کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر میں نرمی کا مطلب یہ نہیں وائرس ختم ہوگیا ہے، وائرس موجود ہے اور پہلے کی طرح طاقتور ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے زندگی گزارنی ہے۔

مصافحہ نہ کریں، ماسک پہنے رکھیں، ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری ہسپتال جائیں۔ دوسری جانب جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے شعبہ انفیکشن کنٹرول کے ڈائریکٹر اور وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر غسان ولی نے کہا ہے کہ شماغ اور نقاب پہن لینے سے خواتین کورونا کا شکار ہونے سے محفوظ نہیں رہ سکتی، اس لیے وہ نقاب کے نیچے ماسک ضرور پہنیں۔

خواتین کا نقاب ماسک کا متبادل نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹی وی چینل ’سعودی عربی‘ کے ایک پروگرام کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نقاب کا کپڑا پتلی تہہ کا ہوتا ہے جو کورونا وائرس کو نہیں روک سکتا۔ جبکہ ماسک کی تہہ دوہری تہری ہوتی ہے ، اور یہ ایسے میٹریل سے بنایا جاتا ہے جس میں سے پانی اور ہوا کا گزر نہیں ہو سکتا۔ اس لیے جب بھی خواتین نقاب پہن کر باہر نکلیں تو اس کے نیچے ماسک ضرور پہنا کریں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »