تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ پولیس سے ٹیلیفونک رابطہ, رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت

گورنر سندھ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا.

 ان سے گھوٹکی سانحہ میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبہ بالخصوص شہر قائد میں امن و امان کے قیام میں رینجرز کی خدمات اور قربانیاں قابل فخر ہیںپوری قوم رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھوٹکی اور لیاقت آباد میں دہشت گرد حملے ایک سوچی سمجھی سازش ہے حکومت عوام کے تعاون سے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا کر ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیلنے والے ان دہشت گردوں کوجلد از جلد منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔گورنر سندھ نے لیاقت آباد میں احساس سینٹر پر حملہ کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ احساس سینٹر کو سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اپنے فرائض میں کوتاہی برتنے والے پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔گورنر سندھ نے گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیںدہشت گردوں کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گااس ضمن میں عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »