تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سندھ کا حصہ 22 سے بڑھا کر 31 فیصد کردیا: ثانیا نشتر

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ موصول شدہ درخواستوں کے تناسب سے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سندھ کا حصہ 22 فیصد سے بڑھاکر 31 فیصد کردیا گيا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ احساس کیش پروگرام میں کیٹیگری4 اور 5 میں مستحق افرادکو رقم وزیراعظم کوروناریلیف فنڈ سے دی جارہی ہے اور اب وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سندھ کا حصہ بڑھا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا ہےکہ اس پروگرام کے تحت سندھ کے لیے 60 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں جب کہ سندھ بھر میں 50 لاکھ سے زائد مستحق خاندان احساس امداد حاصل کرسکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کا حصہ بڑھانے کا فیصلہ موصول شدہ درخواستوں کے تناسب سے کیا گیا ہے اور یہ اقدام مکمل طور پر سیاست سے بالاتر ہو کر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ سوات میں احساس سیلانی لنگر پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس سے 15سو افراد کو روزانہ کھانا فراہم کیا جائے گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »