تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

کورونا کا شکار مفتی عبدالقوی ہسپتال کے عملے کے معترف، فی میل سٹاف بہت خیال رکھتا ہے ایسا لگتا ہے یورپ آگیا ہوں

ملتان: مفتی عبدالقوی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے اپنی طبیعت کے بارے میں بتایا ہے کہ 2 سے 3 دن سے انہیں کھانسی اور بخار کی تکلیف تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپوٹ مثبت آگئی ہے۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال اور عملہ دونوں بہت خوبصورت ہے، فی میل سٹاف بہت خیال رکھتا ہے، یوں لگتا ہے کہ یورپ آگیا ہوں۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان سے قبل ان کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ افواہ ہے کہ کورونا سب کو ہو گا، 30 فیصد مریضوں کو کسی قسم کی کوئی علامات نہیں ہیں۔

ڈاکٹروں نے بھی اس موقع پر اپنا پیغام دیا ہے جس میں ان کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہےکہ جو افراد کورونا سے صحت یاب ہو رہے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ پلازمہ عطیہ کرنے کی طرف اپنا رجحان بنائیں تا کہ مزید لوگ کورونا سے صحت یاب ہو سکیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کے اعتبار سے بات کی جائے تو ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2729 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 144478 تک پہنچ گئی ہے۔ تا ہم اس بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور لوگوں کو پابندی کیا جا رہا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل کریں۔ پاکستان میں اب عام شہریوں کے علاوہ نامور شخصیات بھی کورونا کا شکار ہونے لگ گئی ہیں جس سے اس بات کا خطرہ واضح ہو گیا ہے کہ کورونا خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »