تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

یورپی ممالک نے کورونا وائرس کی ویکسین خریدنے کا پیشگی معاہدہ کرلیا

یورپی ممالک نے تیار ہونے سے قبل ہی دوا ساز ادارے سے کورونا وائرس کی ویکسین خریدنے کا پیشگی معاہدہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے شدید متاثر یورپی ممالک جرمنی، فرانس، اٹلی اور ہالینڈ نے برطانیہ کے ایک دوا ساز ادارے سے کورونا ویکسین خریدنے کا پیشگی معاہدہ کیا ہے۔

پیشگی معاہدےکا مقصد ہے کہ جب بھی ویکسین بنانے میں مصروف برطانوی دوا ساز ادارے کو کامیابی حاصل ہوگی وہ ترجیحی بنیادوں پر ان ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی دواساز ادارہ جسے امید ہے کہ وہ 2020 کے آخر تک ویکسین بنانے میں کامیاب ہوجائے گا، ان 4 یورپی ممالک کو 30 سے 40 کروڑ ویکسین فراہم کرے گا۔

نیدر لینڈ کے وزیر صحت نے اس معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ ان 4 ممالک میں کورونا سے 6 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ چار ممالک پر مشتمل اتحاد نے یورپی یونین سے ہٹ کر علیحدہ سے یہ معاہدہ کیا ہے جب کہ یورپی یونین بھی کسی ایسے ہی معاہدے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں 2 ارب 40 کروڑ یورو کا فنڈ بھی مختص کیا جاچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین بنانے میں مصروف برطانوی دوا ساز ادارہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے کام کررہا ہے اور اس ادارے سے برطانوی حکومت کے علاوہ امریکا اور ایک بھارتی دوا ساز ادارے سمیت ویکسین فروخت کرنے والی بعض کمپنیوں نے بھی معاہدہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 4 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین بنانے کے لیے دنیا بھر کے سائنسدان سر توڑکوششیں کررہے ہیں اور بعض ممالک میں ویکسین کے انسانوں پر ابتدائی تجربات بھی شروع کیے جاچکے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »