کراچی: لانڈھی کے علاقے بلال کالونی میں تین منزلہ عمارت مخدوش ہوگئی جس کے گرنے کا خطرہ ہے۔
بلال کالونی میں 80 گز پر 3 منزلہ عمارت 4 ماہ سے ایک طرف جھکی ہوئی ہے جس میں مالک مکان اور کرائے داروں نے رہائش اختیار کررکھی ہے جب کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دکانیں بھی ہیں۔
اہل علاقہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کومطلع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور عمارت کے اطراف دراڑیں پڑ گئی ہیں۔
دوسری جانب لانڈھی بلال کالونی میں مخدوش عمارت خالی کرانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے قائد آباد پولیس کو درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلال کالونی میں پلاٹ سی 165 پر قائم عمارت مخدوش ہوگئی ہے جس سے عمارت میں رہائش پذیر افراد اور اطراف میں رہنے والوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں لہٰذا عمارت کو فوری خالی کرایا جائے تاکہ عمارت کو گرانے کی کارروائی شروع کی جائے کی جائے۔
