تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

کراچی میں کورونا وبا تشویشناک حد تک بڑھ گئی، مصدقہ مریض 41 ہزار سے تجاوز

کراچی: شہر قائد میں کورونا کی وبا نے خوفناک صورت اختیار کرلی ہے اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر سے 2 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے ایک ہزار 517 نئے کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے۔ اس طرح سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار سے زائد جب کہ کراچی میں 41 ہزار 59 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے ضلع شرقی سے 530، جنوبی سے 412، وسطی سے 180، غربی سے 170، کورنگی سے 109اور ملیر سے 116 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ 106، حیدرآباد 86، سکھر 55، گھوٹکی 52، خیرپور 30، میرپورخاص 28 ، شکارپور 23، جامشورو 12، بدین، نوشہروفیروز اور سانگھڑ سے 8،8، ٹنڈومحمد خان 7 ، دادو5، شہید بینظیرآباد اور سجاول سے 3،3، جیکب آباد اور قمبر سے 2،2 جب کہ کشمور ، ٹنڈوالہیار اور ٹھٹہ سے ایک ایک مریض میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سےمزید 23 افراد جاں بحق ہوئے،جس کے بعد صوبے کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 816 ہوگئی ہے۔ صوبے کے ہر ضلع میں کورونا بڑھ رہا ہے، اس لئے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور اپنی جان اور دوسری کی جانوں کی حفاظت کریں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »