تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی بار حج نہ کروانے پر غور شروع کردیا

ریاض: سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی بار حج نہ کروانے پر غور شروع کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے گلف نیوز نے برطانوی نشریاتی ادارے فائنانشل ٹائمز کا حوالے دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکام رواں برس کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے حج نہ کروانے پر غور کر رہے ہیں۔ فائنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے ایک آفسر نے بتایا ہے کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس لیے حج کے حوالے سے کئی امکانات پر غور کیا جارہا ہے اور یہ پہلو بھی زیرِ فور ہے کہ کورونا کے پھلاؤ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شاید حج نہ کروایا جائے۔

گلف نیوز کے مطابق اگر ایسا ہوتا ہے تو 1932 میں سعودی عرب کی آزادی کے بعد یہ ایسا پہلا موقع ہوگا کہ حج نہیں کروایا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال حج سےمتعلق فیصلہ 15جون تک متوقع ہے، ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں تاحال آمد و رفت کی پابندیاں کافی حد تک قائم ہیں۔ اسی باعث دنیا بھر کے مسلمان تجسس میں مبتلا ہیں کہ آیا رواں برس حج کا انعقاد ہو پائے گا یا نہیں۔

اس حوالے سے اب وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی جانب سے اہم تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال حج سےمتعلق فیصلہ 15جون تک متوقع ہے۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کا بتانا ہے کہ حج کے حوالے سے سعودی حکومت مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ سعودی عرب حتمی پالیسی جاری کرنے سے قبل مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا۔ ان تجاویز کے مطابق حج کوٹہ 80فیصد کم ہونے کا امکان ہے، جس سے سب سے زیادہ بڑے ممالک متاثر ہوں گے۔ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ تمام ممالک سےصرف وفود کو حج کی دعوت دی جائے۔ جبکہ صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو حج کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاہم بہے برے حالات میں حج کینسل بھی کیا جاسکتا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »