تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، لینڈنگ گیئر کا بولٹ نکل گیا

اسلام آباد: اسلام آباد سے گلگت پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 605 کے لینڈنگ گیئر کا بولٹ نکل گیا جس کے بعد سول ایوی ایشن نے پرواز کو اڑان بھرنے سے روک دیا۔سول ایوی ایشن کی ایئر سائٹ ٹیم کو رن وے کی انسپیکشن کے دوران طیارے کا بولٹ ملا۔

پی آئی اے انجینئرز کا کہنا ہے کہ جانچ کر رہے ہیں کہ کیا یہ بولٹ اسی طیارے کا ہے۔

طیارے کی مکمل انسپکشن شروع کردی گئی۔طیارہ اسلام آباد سے گلگت پہنچا تھا جب کہ واپس اسلام آباد کی طرف اڑان بھرنی تھی۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کو آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں تاہم گذشتہ ماہ پی آئی اے کی پرواز کو تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ پیش آیا جس نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا تھا۔

22 مئی کو کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ کے قریب عید سے 2 دن قبل دوپہر سوا دو بجے کے قریب پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8303 گر کر تباہ ہوگئی تھی۔ ایئربس میں 107 افراد سوار تھے جن میں 99 مسافر اور عملے کے 8 افراد شامل تھے۔ ایئربس 320 ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ سے قبل طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

عید سے 2 دن قبل پیش آںے والے اس واقعے نے پورے پاکستان کو عید پر افسردہ کر دیا تھا جس کے بعد ہر طرف سوگ کا سماں تھا۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین ابھی تک اپنے پیاروں کی معیتوں کے لئے پریشان ہیں۔ ان کی جانب سے مختلف قسم کی شکایات جمع کروائی جا رہی ہیں۔ تا ہم اس واقعے کی تحقیقات کے لئے فرانس کے ماہرہن کی خصوصی ٹیم 26 مئی کو کراچی پہنچی تھی جو یکم جون کو تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اہم شواہد کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئی۔ تحقیقات سے متعلق بتایا گیا کہ ایئربس کمپنی کے ماہرین نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں اور جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »